پاکستان

الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے تھی: زاہد خان

الیکشن90دن میں آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں' ہماری بات پر توجہ دی گئی، جنوری میں الیکشن ہونا خوش آئند ہے: زاہد خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اے این پی کے رہنماء زاہد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے تھی’سمجھتے ہیں اے این پی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے ‘عوام کے خدشات تب دور ہوں گے جب شیڈول دینگے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے رہنما زاہد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن90دن میں آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں،انہوں نے کہاکہ ہماری بات پر توجہ دی گئی، جنوری میں الیکشن ہونا خوش آئند ہے،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ ہم اپنی لسٹیں جاری کریں گے،الیکشن کمیشن کی لسٹوں کو دیکھیں گے کن چیزوں کو مدنظر رکھا گیا ہے، ان کا کہناتھا کہ سندھ کے الیکشن کمشنر کے ہوتے شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button