پاکستان
نوازشریف کی جنرل باجوہ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر تنقید، جہانگیر ترین نے بڑا دھماکہ کر دیا
پاکستان کے لیے الیکشن ہر حال میں ضروری ہیں'انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے'ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ کی کوئی شکایت نہیں: جہانگیر ترین

لاہور (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین نے نواز شریف کو جنرل باجوہ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر تنقید کرنے پر بڑا بیان داغ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ویمن ونگز کی مرکزی صدر منزہ حسن کے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے الیکشن ہر حال میں ضروری ہیں۔انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ کی کوئی شکایت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مل کر پاکستان کے لیے کام کریں گے۔نام لے کر کسی پر انفرادی حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ الیکشن میں تمام پارٹیوں کا برابر کا موقع ملنا چاہیے۔