پاکستان

رانا ثناء اللہ نے اعتزاز احسن کو پاگل قرار دے دیا

اعتزاز احسن کبھی اچھے وکیل ہوا کرتے تھے لیکن اب ان کا ذہنی توازن درست نہیں رہا' راجہ ریاض فیصل آباد کیلئے اچھا نام ہیں: رانا ثناء اللہ

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے پیپلز پارٹی کے رہنماء و سینئر ایڈووکیٹ اعتزاز احسن کو پاگل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک ادارے کو ڈسپیوٹ کردیا تھا۔ 9مئی کا واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔جو تاریخ عدالت دے گی ہم اس کو فیس کرینگے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے شہبازشریف کو مشورے کیے لیے طلب کیا ہے کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔ ہم میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے اچھی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ میاں نوازشریف کے استقبال کے لیے کوئی ڈر خوف نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button