پاکستان

عام انتخابات کا اعلان، عبدالغفور حیدری نے الیکشن کمیشن سے دلچسپ مطالبہ کردیا

عام انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے جائیں: عبدالغفور حیدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے عام انتخابات کے اعلان پر الیکشن کمیشن سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے جنوری میں الیکشن کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے جائیں۔ مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہا کہ2018ء کی تاریخ دہرائی تو جے یو آئی مزاحمت کریگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن میں مزید تاخیر کی تو احتجاج کریں گے، بلا تفریق سب کااحتساب ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button