پاکستان

انوار الحق کاکڑ کا بیان، تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

نگراں وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت میں عدم حساسیت کا مظہر ہے یہ بیان ملکی مفادات سے متعلق ریاستی ڈھانچے میں عدم حساسیت کامظہر ہے

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات سے متعلق نگراں وزیراعظم کا بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نگراں وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت میں عدم حساسیت کا مظہر ہے یہ بیان ملکی مفادات سے متعلق ریاستی ڈھانچے میں عدم حساسیت کامظہر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پرعوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین سیاسی قائدہیں پی ٹی آئی یا چیئرمین کے بغیر الیکشن غیرآئینی ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن غیرقانونی غیراخلاقی ہوگا جسے عوام قبول نہیں کریں گے عوام میں مقبول جماعت کو غیرجمہوری، غیرآئینی طریقوں سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، کسی پارٹی یا سیاسی قیادت کو روکنے کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کسی کو غیرفطری، غیرجمہوری طریقے کی اجازت نہیں دیتے آئین میں نگراں وزیراعظم کو غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی اجازت نہیں، انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button