پاکستان
پٹرولیم مصنوعات میں کتنی کمی ہوگی؟ نگراں حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی
ڈالر میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قوم کو خوشخبری ملے گی: نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز

کراچی(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات میں کتنی کمی ہوگی؟ نگراں حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی جس کے بعد عوام کی خوشیوں میں تھوڑا سے اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ڈالر میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قوم کو خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعت اور تجارت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، کراچی کے تاجر پورے ملک کیلئے اہم ہیں، روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے، حکومت کے مثر اور فوری اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، ہم اس لیے آئے ہیں کہ صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں۔



