پاکستان

گزشتہ چند برسوں کی سیاست میں کیا تبدیلیاں رونماء ہوئیں؟ عاصمہ شیرازی نے سب بتا دیا

مؤقف اور بیانیے نے کبھی مفاہمت، کبھی مصالحت اور کبھی ہم آہنگی کو جنم دیا تو کبھی خاموشی کی زبان کو اور یوں مصلحت اور خاموش پیغام مفاہمت کے نام سے جانیں جانے لگے

اسلام آباد(کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کی سیاست میں کیا کیا تبدیلیاں رونماء ہوئیں ؟ اس حوالے سے سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے سب کچھ واضح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں کی سیاست میں کچھ ہوا یا نہیں مگر لفظ بیانیے اور ایک صفحے کا سیاسی لغت میں اضافہ اور پھر بھرپور استعمال ضرور ہوا۔ اس سے قبل سیاست میں موقف ہوتا تھا، مناظرہ یا پھر منشور مگر دور حاضر نے منشور کو بیانیے اور نظریے کو موقف سے بدل دیا۔ موقف اور بیانیے نے کبھی مفاہمت، کبھی مصالحت اور کبھی ہم آہنگی کو جنم دیا تو کبھی خاموشی کی زبان کو۔۔۔ اور یوں مصلحت اور خاموش پیغام مفاہمت کے نام سے جانیں جانے لگے۔ نواز شریف صاحب کو عدلیہ جمع اسٹیبلشمنٹ جمع تحریک انصاف نے حکومت اور سیاست سے منفی کیا تو پہلی بار ن لیگ کی جانب سے مجھے کیوں نکالا کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے کا پرچار سنا۔

سویلین بالادستی، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گونجا اور سیاسی لغت کے یہ نئے الفاظ میڈیا اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی سول سوسائٹی کو متاثر کیے بنا نا رہ سکے۔ یوں یہ سیاسی فیشن کا حصہ بنے اور ایسے ایسے لوگ ان الفاظ کا بے دریغ استعمال کرنے لگے جو خود مارشل لاں کی آغوش میں پلے تھے۔ بہرحال جی ٹی روڈ پر بریکیں لگیں اور جرنیلی سڑک پر جرنیلوں کے خلاف سیاست کا نئی طرح سے آغاز ہوا۔ اس سے قبل پنجاب سے باہر سیاسی جماعتیں اس طرز کے بیانیوں پر سزا بھگت چکی تھیں مگر شاید آج بھی یہ حق صرف پنجاب تک ہی محدود سمجھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button