انصار عباسی نے مقتدر حلقوں سے کون سی اپیل کی؟ پتا چل گیا
ایسا سلوک نہ کریں کہ اچھے برے کی تمیز ہی مٹ جائے ، پاکستان کی سیاست میں اسلام، نظریہ پاکستان اور نفاذ اسلام کی بات کرنے والے ویسے ہی بہت کم لوگ ہیں

لاہور (خصوصی رپورٹ)سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے مقتدر حلقوں سے کیا اپیل کی ؟ اس حوالے سے تمام رپورٹ منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ علی محمد خان ایک سچے پاکستانی ہیں اور پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ان گنے چنے سیاستدانوں میں شامل ہیں جو اسلام پر فخر کرتے ہیں اور اپنی معاشرتی اور دینی اقدار کا نہ صرف کھل کر دفاع کرتے ہیں بلکہ اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ 9 مئی کے بعد تحریک انصاف کے بہت سے رہنماں کو پکڑا گیا۔ ان میں علی محمد خان بھی شامل تھے ،باوجود اس کے کہ مئی 9 کے کسی احتجاج میں وہ شامل نہ تھے۔علی محمد نے نہ کبھی فوج مخالف بیانیہ کو اپنایا نہ ہی وہ اپنے سیاسی مخالفین سے دشمنی اور نفرت کے قائل رہے۔ شاید اسی وجہ سے عمران خان کے ان چہیتوں اور چاپلوسوں (جن کی اکثریت خان کو چھوڑ چکی ہے)میں شامل نہ تھے۔