پاکستان

نوازشریف کی وطن واپسی، چوہدری شجاعت کا خیر مقدم

اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، نواز شریف کو معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑیگی: چوہدری شجاعت حسین

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی پر سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے ان کی واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، نواز شریف کو معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑیگی۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں ہیں، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button