پاکستان
نوازشریف کو ہیلی کاپٹر سے اترنے پر سی سی پی او لاہور کا سیلوٹ
ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لانج میں نواز شریف کی مسلم لیگ (ن)کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے

لاہور (کھوج نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ شاہی قلعہ میں ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد سی سی پی او لاہور نے انہیں سیلوٹ کیا۔ وہ نماز کی ادائیگی کے بعد مینار پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ نے پارٹی قائد کا استقبال کیا۔ سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے موقع پر ان کی قانونی ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھی۔ ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لانج میں نواز شریف کی مسلم لیگ (ن)کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔