پاکستان

عمران خان کی جیل سے اپنے بیٹوں کیساتھ بات چیت، جذبات میں بہہ گئے

دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے گفتگو کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے

راولپنڈی (کھوج نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس پر بیٹے دوران گفتگو جذبات میں بہہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے5 بجے تک کی گئی جبکہ ٹیلی فون خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کرائی گئی۔ دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے چیئرمین تحریک انصاف سے گفتگو کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button