پاکستان
نوازشریف اچانک کس شہر کے لئے روانہ ہوئے ،کن سےملاقاتیں کریں گے؟
سابق وزیراعظم نوازشریف مری کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ دو سے تین روز قیام کریں گے ۔

اسلام آباد (کھوج نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف مری کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ دو سے تین روز قیام کریں گے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف مری میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، ان کے ہمراہ مریم نواز، پرویز رشید اور اسحاق ڈار بھی مری روانہ ہو گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کی صبح پاکستان پہنچے ، اسلام آباد میں جہاز لینڈ ہوا جس کے بعد انہوں نے امیگریشن کروائی اور اہم قانونی معلامات دیکھے ، جس کے بعد وہ لاہور پہنچے جہاں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب بھی کیا ۔