عدالتوں سے انصاف کی امید،علیمہ خان نے عدلیہ کے اقدامات پر سوال اُٹھا دیا
ٖ تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج کل عدالتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ لندن پلان کے مطابق ہوریا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)عدالتوں سے انصاف کی امید،علیمہ خان نے عدلیہ کے اقدامات پر سوال اُٹھا دیا، چیئرمین تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج کل عدالتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ لندن پلان کے مطابق ہوریا ہے جس کا عدالتیں بھی ساتھ دے رہی ہیں، عوام عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہ رکھے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو عمران خان کو انصاف دے سکے۔ ہم اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں، اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ ہم بھی جا کر جیل میں بیٹھ جائیں یہاں تو ہمارا کام ختم ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی تحریک انصاف کے لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہی کیوں نہ ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے 24 اکتوبر کو جو ہمیں جیل میں کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ لندن کا پلان نہیں بلکہ لندن میں معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے کا ایک حصہ یہ ہے کہ عمران خان کو الیکشن میں جیل سے باہر نہیں آنے دینا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےانکشاف کیا کہ معاہدے کے تحت شاید الیکشن کے بعد بھی مجھے باہر نہ آنے دیا جائے۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے، وکلا اپنی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن عوام کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔



