لندن پلان، عمران خان کے پاس کیا شواہد ہیں؟ تھرتھرلی مچا دینے والی خبر آگئی
چیئرمین پی ٹی آئی سے لندن پلان کے حوالے سے بات چیت کے لیے سازگار ماحول چاہیے تاکہ ہماری باتیں باہر نہ جائیں: بیرسٹر عمیر نیازی

اسلام آباد(کھوج نیوز) لندن پلان کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس کیا شواہد ہیں؟ اس حوالے سے تھرتھرلی مچا دینے والی خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر عمیر نیازی نے سائفر کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس لندن پلان کے حوالے سے کافی مواد موجود ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے لندن پلان کے حوالے سے بات چیت کے لیے سازگار ماحول چاہیے تاکہ ہماری باتیں باہر نہ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 گواہان کو عدالت پیش کیا گیا،عدالت نے کیس 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے اعتراض کیا کہ ہمیں کونسل میٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔گواہان پر جرع ہونی ہے اور اس کے لیے کونسل سے میٹنگ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر دو روز کے لیے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ وکلا نے کہا کہ اچھے ماحول میں ملاقات کروائی جائے۔ عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات کو عائد کیا گیا ،بیرسٹر عمیر نیازی نے مزید کہا کہ 9 مئی کو بہانہ بنا کر پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سائفر کیس میں سب کو موقف دینے کے لیے برابری کا موقع دینا چاہئے ۔ پی ٹی آئی چیرمین کے دماغ میں سیکورٹی خدشات موجود ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی پر دو حملے ہو چکے ہیں۔



