پاکستان

شیخ رشید پر سیل میں تشدد کے پہاڑ توڑے گئے’ لطیف کھوسہ کا دعویٰ

شیخ رشید کیا بتائے کہ مجھے چپیڑیں ماری گئیں اور منہ پر کپڑا ڈالا گیا، شیخ رشید کے سیل میں چوہے چھوڑے گئے اور وہاں پر مکھیاں بھی تھیں: لطیف کھوسہ

لاہور(کھوج نیوز) سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو چپیڑیں ماری گئیں اور سیل میں چوہے چھوڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے لاپتا ہونے کے دوران شیخ رشید پر تشدد کیے جانے کا الزام عائد کیا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ شیخ رشید کیا بتائے کہ مجھے چپیڑیں ماری گئیں اور منہ پر کپڑا ڈالا گیا، شیخ رشید کے سیل میں چوہے چھوڑے گئے اور وہاں پر مکھیاں بھی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں جیل میں نہیں رکھا جاسکتا اور آئین پاکستانی شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button