پاکستان

جنرل اور ججز کے احتساب کا ٹائم آگیا’ چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی

فوجی افسران اورججز کی کرپشن کا کوئی احتساب نہیں ہو سکتا' نیب ترامیم کے تحت فوجی افسران اور ججزبھی قابل احتساب ہیں: سینئر صحافی کا دعویٰ

لاہور(کھوج نیوز) احتساب بیورو (نیب) قانون میں ترامیم کے بعد جنرل اور ججز کے احتساب کا ٹائم بھی آگیا ہے، اس حوالے سے چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ نیب قانون میں کی گئی ترامیم خالصتا ایگزیکٹو معاملہ ہے لہذا عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔ قانون سازی جانچنا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔ فاضل جج نے مزید لکھا کہ پارلیمان کے بنائے تمام قوانین بالآخرکسی نہ کسی انداز میں بنیادی حقوق تک پہنچتے ہیں۔ نیب قانون کے تحت سرکاری افسران کی طرح فوجی افسران اور ججزبھی قابل احتساب ہیں۔ نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے اختلافی نوٹ پر بات کرتے ہوئے تجزیہ کار نے کہا کہ عدالت عظمی کا پانچ رکنی بینچ جسٹس شاہ کے موقف سے اتفاق کرے گا اور سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور ہم خیال بینچ کا فیصلہ اڑا دیا جائے گا۔ تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا کہ کیا سپریم جوڈیشل کونسل (SJC) جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف بدعنوانی کے مرتکب پائے جانے پرقومی احتساب بیورو (نیب)کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کرے گی؟ جج صاحبان کے احتساب کا آغاز تو سپریم کورٹ کے اس اقدام سے ہو گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ عدلیہ اپنے ادارے کے اندر احتساب شروع کرے۔کیونکہ جج خود کو ‘مقدس گائے’ سمجھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button