سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ژوب میں 6 دہشت گرد ہلاک
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے: سکیورٹی فورسز

ژوپ(کھوج نیوز) بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔