پاکستان
انسداد دہشتگردی عدالت نے عابد باکسر کو آزادی کا پروانہ مل گیا
پولیس کے الزامات جھوٹے ہیں، وہ ٹرائل کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرکے رہائی کا حکم دے: عابد باکسر کا مؤقف

لاہور(کھوج نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس حراست سے فرار اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے کیس میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی، عابد باکسر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کے الزامات جھوٹے ہیں، وہ ٹرائل کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔ عابد باکسر کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔