پاکستان

عمران خان،باجوہ جوڑی نے کس کس کے خلاف گل کھلائے؟

)عمران خان،باجوہ جوڑی نے کس کس کے خلاف گل کھلائے؟صحافی اورتجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے پول کھول کر رکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک)عمران خان،باجوہ جوڑی نے کس کس کے خلاف گل کھلائے؟صحافی اورتجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے پول کھول کر رکھ دیا، وہ لکھتے ہیں کہ عمران خان باجوہ جوڑی کے کرتوتوں نے آئین و قانون کی پامالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔ا ن شاء اللہ قاضی صاحب ہی نے تو آئین اور قانون کے تابع بنانا ہے۔ وقت ضائع کیے بغیر جُت چکے ہیں۔ آئین کی حُرمت کیلئے جان جوکھوں میں ڈالنا اور جان ہتھیلی پر رکھنا قاضی صاحب کا بنیادی عقیدہ ہے۔ جبکہ میرا ایمان کہ گریٹ قاضی محمد عیسیٰ کا لختِ جگر قاضی فائز’’13 ماہ کی عدالتی سربراہی ‘‘کیلئے ایک صدی کی اپنی خاندانی ساکھ داؤ پر نہیں لگنے دیں گے ۔

جنرل عاصم منیر اور جسٹس قاضی فائز کو عہدے سنبھالنے سے پہلے ہی عمران خان اور اُس کے ٹولے کی مغلظات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اُن کیخلاف کھلے عام، بند کمرے ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز بغض، عناد، جھوٹ سے بھرپور گفتگو، پوسٹس کی بھرمار رکھی۔ اگرچہ مملکت کو نقصان پہنچایا، اپنی سیاسی لٹیا ڈبو گیا، ریاست بحران میں ہے ۔ میری قاضی فائز عیسیٰ سے عقیدت مندی کی وجہ اُن کی بااُصول ذات کے علاوہ اُن کا حسب و نسب اور خاندانی پسِ منظر بھی ہے۔ اعلیٰ اقدار سچائی، دیانتداری، اصول، ضابطہ، وقار، شرافت کا ایک سلسلہ ، تین نسلوں سے اُنکی میراث ہے، ایک زمانہ معترف ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button