میدان خالی نا چھوڑا جائے،عمران خان نےجیل سےبہنوں کو پیغام دے دیا
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالف سیاسی جماعتوں کے لئے بڑا چیلنج کھڑا کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)میدان خالی نا چھوڑا جائے،عمران خان نےجیل سےبہنوں کو پیغام دے دیا، اڈیالہ جیل سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالف سیاسی جماعتوں کے لئے بڑا چیلنج کھڑا کردیا،تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہنوں نے آج اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران عمران خان نے اپنی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے مختلف شہروں کے دورے کریں اور آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی کارکنان کومتحرک کریں۔
عمران خان نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کے لئے عام انتخابات میں کھلا اور خالی میدان نا چھوڑا جائے اس لئے ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو متحرک کرکے کامیابی کی راہ ہموار کی جائے،عمران خان نے مزیز کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج بھی پاکستان کی ساب سے مقبول سیاسی جماعت ہے۔