پاکستان
زرداری اور بلاول میں اختلافات’ دبئی جانے کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد ( کھوج نیوز) بلاول بھٹو زرداری دبئی باپ سے ناراض ہو کر گئے تھے یا پھر؟ اصل وجہ سامنے آ گئی-
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کے بیٹے و پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد قرار دے دیں۔
پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں، بلاول دورہ خیبرپختونخوا مکمل کر کے کل دبئی پہنچے تھے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ بلاول نجی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں، وہ دبئی جاتے رہتے ہیں، اس بار بھی دبئی روانگی کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔



