پاکستان
شیخ رشید نے نواز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بڑی پیشگوئی کر دی

راولپنڈی(کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتا جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہوگا، آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔
نواز شریف کا نام لیے بغیر شیخ رشید نے کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتا جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔



