پاکستان

عمران خان کے وکیلوں اور پارٹی رہنماؤں کے متضاد بیانات مگر کیوں؟ حقائق سامنے آگئے

لاہور (کھوج نیوز) تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن میں عمران خان کے حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں، بیرسٹر ظفر علی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان 2 دسمبر کو انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے جبکہ لطیف کھوسہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 دسمبر کو انٹر اپارٹی الیکشن کروانے جارہے ہیں اور عمران خان اس میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹر اپارٹی الیکشن لڑنے سے متعلق عمران خان سے مشاورت کی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف صرف توشہ خانہ کیس میں فیصلہ ہواہے ،توشہ خانہ کیس میں سزا ماتحت عدلیہ نے سنائی جو غیر آئینی ہے ،توشہ خانہ کیس میں جو الزام لگایا گیا اس پر نااہلی نہیں ہو سکتی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انٹر پارٹی الیکشن کروانے کی منظوری دیدی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کوئی بہانہ نہیں دینا چاہتے، ہم  خطرہ مول نہیں لے سکتے کہ ہمیں بلے کا نشان نہ ملے۔

اس سے کچھ دیر قبل عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی۔ لطیف کھوسہ نے عمران خان  کے پارٹی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تردید کی اور کہا کہ عمران خان پارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان پارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیں، دونوں رہنماؤں کے بیانات ایک دوسرے کے مخالف موقف پیش کر رہے ہیں، حقیقت کیا ہے، متضاد بیانات نے صورتحال  مشکوک بنا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button