پاکستان

آصفہ بھٹو سندھ کےکون سے حلقہ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی؟

محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو NA196 شہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی

اسلام آباد(کھوج نیوز)آصفہ بھٹو سندھ کےکون سے حلقہ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی؟بڑی خبر آگئی،  مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو NA196 شہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی، اس سیٹ پر بلاول بھٹو نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب وہ یہ سیٹ آصفہ بھٹو کیلئے خالی کریں گے۔

 واضح رہے کہ ماضی میں محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی سیٹ پر الیکشن لڑ چکی ہیں گو کہ حالیہ الیکشنز میں آصفہ بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لیکرعملی سیاست کی ابتدا تو کر چکی ہیں تاہم ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا بھی باضابطہ آغاز کر سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button