پاکستان

مریم نواز کا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، لیڈی اہلکار کے سر کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و مان سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا ج

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سیف اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس میں ان کی بریفنگ کے دوران لیڈی اہلکار کے سر کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و مان سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جب پولیس افسران کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔ اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں لیڈی پولیس اہلکار کی جانب سے مریم نواز کو بریفنگ دی جارہی تھی کہ لیڈی اہلکار کے سر سے دوپٹہ اترا جسے مریم نواز نے ٹھیک کرتے ہوئے ان کے سرپر رکھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کے اس عمل پر انہیں سراہا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button