پاکستان
اسد قیصر نےقانونی آپشن چھوڑکرسڑکوں پرآ نےکی دھمکی دیدی
سنی اتحاد کونسل کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عید کے بعد ہمارا حق نہیں ملا تو دوسرا راستہ چنیں گے.

کراچی (کھوج نیوز)اسد قیصر نےقانونی آپشن چھوڑکرسڑکوں پرآ نےکی دھمکی دیدی،رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عید کے بعد ہمارا حق نہیں ملا تو دوسرا راستہ چنیں گے. ہم اداروں کے پاس جارہے ہیں مگر تمام ادارے کمپرومائزڈ ہیں،ہمیں قانونی آپشن چھوڑ کر سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہارنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اسد قیصر کامزید کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن کیلئے ابھی الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہے، الیکٹورل کالج پورا نہیں ہوتا تو الیکشن کی کوئی وقعت نہیں ہے، ہمارے لوگوں کو جیتی ہوئی نشستوں پر ہرایا گیا، جن لوگوں کو جیتا ہوا قرار دیا گیا وہ خود بھی جانتے ہیں انہیں شکست ہوئی ہے، پہلے دوسری قسم کی چوری ہوتی تھی اب ووٹ چور بھی آگئے ہیں۔