پاکستان

بدترین بریک ڈائون، انکوائری رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافا ت

بریک ڈاؤن کی تیرہ صفحات ہر مشتمل انکوائری رپورٹ وفاقی کابینہ ارسال، این ٹی ڈی سی کے افسران،پاور کنٹرول مینجمنٹ اورشفٹ انچارج ذمہ دار قراردیا گیا

اسلام آباد (کھوج نیوز، این این آئی)ملک میں23 جنوری کے بدترین بریک ڈائون کی انکوائری کا معاملہ، وزیر مملکت پٹرولیم کی سربراہی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی، بریک ڈاؤن کی تیرہ صفحات ہر مشتمل انکوائری رپورٹ وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی، این ٹی ڈی سی کے افسران،پاور کنٹرول مینجمنٹ اورشفٹ انچارج ذمہ دار قراردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پٹرولیم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ملک میں 23 جنوری کے بدترین بریک ڈاون کی انکوائری رپورٹ تیارکر لی۔بریک ڈاؤن کی تیرہ صفحات ہر مشتمل انکوائری رپورٹ وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی۔ رپورٹ میں این ٹی ڈی سی کے افسران،پاور کنٹرول مینجمنٹ اورشفٹ انچارج ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پن بجلی منصوبوں میں ٹرپنگ کے بعد جلد ازجلد بحالی کی صلاحیت کی تحقیقات کی جائیں،پن بجلی والے منصوبے ٹرپنگ کے فوری بعد بجلی پیداوار میں ناکام رہے۔

انکوائری کمیٹی نے رپورٹ میں سفارش کی کہ این ٹی ڈی سی، واپڈا، آئی پی پیز بجلی بحالی کا باقاعدہ نظام مرتب کریں، سالانہ بنیادوں پر بلیک آؤٹ کی صورتحال سے نمٹنے کا پری ٹیسٹ کیا جائے،دسمبر جنوری کیلئے واپڈا، ایم ٹی ڈی سی ارسا ایس او پی تیار کریں، دسمبر جنوری میں پن بجلی کی پیداوار انتہائی کم ہوجاتی ہے ، پاور سسٹم آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر چلایا جائے۔ بجلی کی پیداوار کے لئے پاورپلانٹس کے میرٹ آرڈر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

رواں ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button