پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سےملاقات،مسائل کےحل کےلئےکمیٹی بنانے پراتفاق
مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچنےپروزیراعظم کی آمد کا خیرمقدم کیا گیا۔ وزیراعظم نےمولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اورانکی دینی خدمات کی تعریف بھی کی

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم محمدشہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سےملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نےسیاسی مسائل کےباہمی تعاون سےحل کےلیےکمیٹی تشکیل دینےکی تجویزپیش کردی۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچنےپروزیراعظم کی آمد کا خیرمقدم کیا گیا۔ وزیراعظم نےمولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اورانکی دینی خدمات کی تعریف بھی کی۔ وزیراعظم نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدارکی حفاظت کےلیےپرامن جدوجہد کو فروغ دیا۔