پاکستان
پاکستان کو دیوالیہ ہوتےدیکھنےوالوں کےخواب چکنا چور،شرح نمو 4 فی صد تک جانے کےامکانات بڑھ گئے،
شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2022 میں اقتدار سنبھالا اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے نوازشریف اور آصف زرداری کی رہنمائی میں کام کیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کو دیوالیہ ہوتے دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور،شرح نمو 4 فی صد تک جانے کے امکانات بڑھ گئے،رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2022 میں اقتدار سنبھالا اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے نوازشریف اور آصف زرداری کی رہنمائی میں کام کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان آج معاشی مشکلات سے آہستہ آہستہ نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے، معاشی مشکلات سے نکالنے اور ترقی و خوشحالی کا سفر ملک کی اشرافیہ سے قربانی کا تقاضا کرتا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھاکہ 8 فروری کے انتخاب کے بعد حکومت سنبھالی تو ہمارے اقدامات سے مہنگائی 38 فیصد سے گر کر 12 فیصد ہوگئی ہے، قرضوں پر 22 فیصد شرح سود کم ہو کر 20 فیصد پر آچکی ہے