پاکستان

گندم خریداری پرکرپشن میں کون کون ملوث؟،گورنر کے پی کے نے نیا محاذ کھول دیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گندم خریداری پر کرپشن کا سب کو پتہ ہے کہ کون ملوث ہے۔

پشاور(کھوج نیوز)گندم خریداری پرکرپشن میں کون کون ملوث؟،گورنر کے پی کے نے نیا محاذ کھول دیا۔رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گندم خریداری پر کرپشن کا سب کو پتہ ہے کہ کون ملوث ہے۔ ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر کرپٹ لوگوں کو اینٹ ماری جائے تو بیوروکریسی کی خیر نہیں ہو گی، صوبے میں اینٹیں اور پتھر کم پڑ جائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے معاملات ٹک ٹاک کی طرح نہیں چلائے جاتے، بجلی کی لوڈشیڈنگ یا دیگر مسائل کے حل کے لیے بات کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے وزیر اعلیٰ صوبے کے 3 ڈسکوز وفاق سے لے لیں، بجلی کا نظام اور بلنگ وغیرہ وہ خود چلائیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے کی کئی یونیورسٹیوں کو چلانے کے لیے وائس چانسلر نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button