پاکستان
آرمی چیف سے چینی وزیر بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
آرمی چیف نے چین کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا' ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیر بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ لیو جیان چاو نے ملاقات کی اور ملاقات میں سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بتایا ہے کہ ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے چین کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ چین کے وزیر نے سی پیک کی بروقت تکمیل کے چین کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن اور استحکام برقرار رکھنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔