پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف نےایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا،کون سےمعاملات زیرغورآئیں گے؟
اجلاس آج سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، آرمی چیف، وفاقی وزرا، چاروں وزرائےاعلیٰ اور تمام آئی جیزشرکت کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نےایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا،کون سےمعاملات زیرغورآئیں گے؟رپورٹ آگئی ۔کھوج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےنیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، آرمی چیف، وفاقی وزرا، چاروں وزرائےاعلیٰ اور تمام آئی جیزشرکت کریں گے۔ اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلےمتوقع ہیں، اجلاس کےدوران پاکستان میں کام کرنےوالےچینی کارکنوں کی سیکیورٹی کےحوالے سےتفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔