پاکستان

حکومت نےپیپلز پارٹی کےتمام مطالبات تسلیم کرلیے

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل بلاول بھٹو زرداری کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلز پارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا یہ تیسرا دور وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوا جس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا خصوصاً جنوبی پنجاب کے معاملات زیرِ غور آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button