”مریم کی دستک” کو پنجاب بھر کے تمام گھروں تک پہنچانے کا اعلان
لاہور میں سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد اگست میں سروسز 65 تک پہنچ جائیگی' ہر ڈویژن میں 14 اگست سے مریم کی دستک سروسز شروع ہو جائے گی

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ڈویژن میں مریم کی دستک کی سروسز شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دی اور اس کو تمام گھروں تک پہنچانے کا اعلان بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں مریم کی دستک سروسز دسمبر تک مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور میں سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد اگست میں سروسز 65 تک پہنچ جائے گی۔ ہر ڈویژن میں 14 اگست سے مریم کی دستک سروسز شروع ہو جائے گی۔ پولیس، ریونیو، بلدیات، ایکسائز، ٹی ایم اے اور ڈویلمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہوں گی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری کی گئی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ توسیع پر بریفننگ دی۔ اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے دستک ایپ پر سروسز کی مزید بہتری کی ہدایت کی۔