کیا پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن) کے درمیان صلح ہو گئی؟چیئرمین سینٹ نےحقائق سامنے رکھ دئیے
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میڈیا والےپیچھےرہ گئےہیں، نیوزنہیں بناسکے، (ن) لیگ نےپیپلز پارٹی کےتحفظات دورکردیےہیں، دونوں جماعتوں کی صلح ہوگئی ہے

ملتان(کھوج نیوز)کیا پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن) کے درمیان صلح ہو گئی؟چیئرمین سینٹ نےحقائق سامنے رکھ دئیے۔رپورٹ کےمطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی کی مسلم لیگ (ن) سےصلح ہوگئی ہے۔ میڈیا سےگفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میڈیا والےپیچھےرہ گئےہیں، نیوزنہیں بناسکے، (ن) لیگ نےپیپلز پارٹی کےتحفظات دورکردیےہیں، دونوں جماعتوں کی صلح ہوگئی ہے۔چیئرمین سینیٹ نےکہاکہ پی پی دھمکی دینے والی جماعت نہیں ہے، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں، ان کی مدد کر رہے ہیں، معاشی صورت حال کو کنٹرول کرنے کےلئے کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ حکومت مضبوط ہو۔یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ ماضی میں دہشتگردی کے خاتمے کےلئے آپریشن کےاقدامات کو سراہا گیا تھا، ماضی کےآپریشن میں متاثرہونے والے 20 لاکھ افراد آج بھی کیمپوں میں موجود ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ خیبر پختونخوا کےکچھ لوگ وفاقی حکومت کو دھمکیاں دیتےہیں اس پرانھوں نے نو کمنٹس کہا اور آگے بڑھ گئے۔