حکومت پنگا نا لے، مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو بھی للکار دیا
حکومت کو مشورہ دیاہے کہ پنگانہ لے یہ پارلیمنٹ عوام نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی ہے قومی سلامتی کے ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو للکارتے ہوئے حکومت کو بھی وارننگ دی ہے کہ کسی قسم کا پنگا نہ لیں ورنہ اس کے ذمہ دارخود ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم2010سے آپریشن کے نام پر مار کھا رہے ہیںاسٹیبلشمنٹ سیاست سے باہر ہو جائے تو سب خیر ہو جائے گی حکومت کو مشورہ دیاہے کہ پنگانہ لے یہ پارلیمنٹ عوام نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی ہے قومی سلامتی کے ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں ۔انہیں کتنا فنڈز دیا جا رہا ہے اور کہاں استعمال ہوتا ہے اس کے بھی وہ جوابدہ ہیں اگر ریاست عوام کو تحفظ اور معاش نہیں دے سکتی ہے تو اس کو ٹیکس مانگنے کا بھی کوئی حق نہیںعوام کسی صورت بھی ٹیکس نہیں دیں گے کیونکہ عوام کو آپ پر اعتماد نہیں ہیبرصغیر کے باسیوں نے بھی فرنگیوں کو ٹیکس نہیں دیا تھا۔