پاکستان
عمران خان کے خلاف فیصلہ، مشتعل افراد نے عمر ایوب کو تھپڑ مار دیئے

اسلام آباد (کھوج نیوز) عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزائوں کے خلاف اپیلیں مسترد ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان عدالت پر چڑھ دوڑے اور عمر ایوب کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ایک مشتعل شخص نے ان کے منہ پر تھپڑ مار دیئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف فیصلہ آنے کے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹر فیصل جاوید احاطہ عدالت سے باہر آئے تو ان کے چہرے اترے ہوئے تھے اور ان پر پریشانی نمایاں تھی۔
احاطہ عدالت سے باہر آتے ہی سینیٹر اعظم سواتی نے ان رہنماؤں سے راستے جدا کر لیے اور سڑک پر جا کر کارکنان کے ساتھ کھڑے ہو کر نعرے لگانے شروع کر دیے۔