پاکستان
این ٹی ڈی سی نے ملازمین کی میڈیکل سہولت ختم کردی
ملازمین کی جانب سے میڈیکل سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر اسے بند کر دیا گیا ہے: اعلامیہ این ٹی ڈی سی

لاہور(کھوج نیوز) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے ملازمین کو ملنے والی میڈیکل کی سہولیات ختم کر دی ہیں۔این ٹی ڈی سی اعلامیے کے مطابق تمام موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین اب میڈیکل سہولت نہیں لے سکیں گے۔این ٹی ڈی سی کے اعلامیہ سے قبل عوام میں سوشل میڈیا پر انہی سہولیات کا تذکرہ زور و شور سے چل رہا تھا غالب امکان ہے کہ یہ اسی کا ردعمل ہو اور میڈیکل کی سہولیات کے خاتمہ کا حکم دیا گیا۔ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق ملازمین ہر ماہ کروڑوں روپے کا میڈیکل لے رہے تھے، میڈیکل سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر اسے بند کر دیا گیا ہے۔



