پاکستان
فیصل کریم کنڈی نے اپنی ذاتی رہائشگاہ کو گورنر ہائوس ڈکلیئر کر دیا
آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو نے اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ نہیں لیں گی جبکہ ان کے گونر نے خیبر پختونخوا میں اپنی ذاتی رہائش گاہ کو بھی گورنر ہاوس کا درجہ دے دیا

خیبرپختونخوا( کھوج نیوز) گورنر خیبرپختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی ذاتی رہائش گاہ کو گورنر ہائوس ڈکلیئر کر تے ہوئے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی ذاتی رہائش گاہ کو گورنر ہائوس ڈکلیئر کرتے ہوئے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو نے اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ نہیں لیں گی جبکہ ان کے گونر نے خیبر پختونخوا میں اپنی ذاتی رہائش گاہ کو بھی گورنر ہاوس کا درجہ دے دیا ہے جو کہ حیران کن بات ہے۔