پاکستان

وزیراعلیٰ کی ہدایات پر واسا متحرک، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل اڈی اے اور ایم ڈی واسا کے دورہ

نشیبی علاقوں میں پانی کی فوری نکاسی کے لیے خصوصی انتظامات 'تمام ہیوی مشینری 'آلات کو چیک کریں اور انہیں اسٹینڈ بائی پر رکھنے کی ہدایات جاری

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور متحرک، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایم ڈی واسا غفران کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور زید بن مقصود ، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ شہر بھر کے نشیبی علاقوں قرطبہ چوک ،لکشمی چوک سمیت شہر بھر کی اہم شاہراہوں اور شہر بھر کے مختلف انڈر پاسز کا معائنہ کیا اور شہر بھر کی تمام شاہراہوں سے تمام سائیڈ پونڈنگ پوائنٹس کو فوری کلیئر کرنے کی ہدایات بھی کی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمشنر لاہور نشیبی علاقوں میں پانی کی فوری نکاسی کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایا ت کی اور تمام ہیوی مشینری اور آلات کو چیک کریں اور انہیں اسٹینڈ بائی پر رکھنے اور عوام کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات بھی کیں۔کمشنر لاہور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مون سون کیمپس پر تیاریوں کو سراہامزید بارشوں سے قبل تمام ڈسپوزل اسٹیشن کی سکرینوں کو صاف رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button