پاکستان
پی ٹی آئی کا فواد چوہدری سے ہنگامی رابطہ،اہم درخواست پہنچادی گئی
پی ٹی آئی قیادت نے فواد چوہدری سے موجودہ قیادت پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کا فواد چوہدری سے ہنگامی رابطہ،اہم درخواست پہنچادی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے فواد چوہدری سے موجودہ قیادت پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔ فواد چوہدری سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ پالیسی کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کرنا، عوامی مینڈیٹ واپس دلانا ہے۔