پاکستان

پاکستان سٹیل ملز میں گیس چوری کی واردات پکڑی گئی، وفاقی حکومت حرکت میں آگئی

ایک بل میٹر نمبر رن ون کا ہے جس کی ایک ماہ کی ادائیگی کی رقم 15 کروڑ 43 لاکھ 48 روپے ہے دوسرے میٹر رن ٹو کی اس ماہ کی کم ہے

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان میں سٹیل ملزم میں گیس چوری کی واردات پکڑ گئی جس کے بعد وفاقی حکومت حرکت میں آگئی ہے اور چوروں کے خلاف ایسا اعلان کر دیا ہے کہ سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل مل کی گیس سپلائی مکمل منقطع کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا مگر اسٹیل مل کو جو آخری دو میٹرز کے بل اس مد میں موصول ہوئے ہیں ان کی ادائیگی کی تاریخ 24 جون تھی۔ ادارے کے ایک میٹر رن ون کی مجموعی بقایا جات کی رقم 55 ارب 99 کروڑ 42 لاکھ 15 ہزار 900 روپے اور دوسرے میٹر رن ٹو کی مجموعی ادائیگی کی رقم 44 ارب 67 کروڑ 37 لاکھ 42 ہزار 297 روپے ہے۔ اس طرح مجموعی ادائیگی کی رقم 100 ارب سے زائد ہے۔ مذکورہ ایک بل میٹر نمبر رن ون کا ہے جس کی ایک ماہ کی ادائیگی کی رقم 15 کروڑ 43 لاکھ 48 روپے ہے دوسرے میٹر رن ٹو کی اس ماہ کی کم ہے۔ ادارے کو موصول رن ون کے ایک میٹر میں گزشتہ مہینوں بھیجے گئے بلوں کی اور ان کی گیس کے استعمال کی رقوم ہر ماہ چھ کروڑ سے 66 کروڑ تک کی ہیں۔ ابھی جون کے دونوں بلز آنا باقی ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل تقریبا آٹھ برس سے مکمل بند ہے۔ جہاں سب سے زیادہ گیس کا استعمال تھا یعنی بلاسٹ فرنس بھٹیاں وہ بھی بند تھیں دیگر چھوٹے موٹے یونٹ جن میں گیس استعمال ہوتی تھی وہ بھی بند تھے اور یہاں تک کہ ملازمین کی کینٹینز بھی بند تھیں پھر یہ گیس کہاں استعمال ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button