شنگھائی تعاون تنظیم کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا’ امریکی ورلڈ آرڈر پر ”فل سٹاپ” لگانے کی تیاریاں مکمل
دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ورلڈ آرڈر کا ایک اہم ستون ہے، مغرب مخالف اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کی ستائش کرنا ہوگی

کراچی(کھوج نیوز) آستانہ میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا جس کے بعد امریکی ورلڈ آرڈر پر ”فل سٹاپ” لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی چن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں یوروایشیا سکیورٹی کلب کی کارکردگی کو سراہا ہے، اس موقع پر دونوں نے اتفاق کیا کہ ایس سی او نے ثابت کیا ہے کہ وہ ملٹی پولر ورلڈ آرڈر کا اہم ستون ہے، ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں رہنمائوں نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں اپنے مغرب مخالف اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ دو طرفہ ملاقات سے قبل ٹیلی ویژن پر افتتاحی کلمات میں، پیوٹن نے شی کو بتایا کہ چین کے ساتھ روس کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں اور انہوں نے اپنی خارجہ پالیسی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے ایس سی او کو ایک طاقتور آلہ قرار دیا۔ اس موقع پر پیوٹن نے کہا کہ ہمارا تعاون کسی کیخلاف نہیں ہے، ہم کوئی بلاکس یا اتحاد نہیں بنارہے ہیں، ہم صرف اپنے عوام کے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں۔ پیوٹن نے کہا کہ "روس چین تعلقات، ہماری جامع شراکت داری اور تزویراتی تعاون، تاریخ کے اپنے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔