پاکستان

مردان کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب دھماکا،متعدد ہلاکتیں

دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا

مردان(کھوج نیوز) خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا ایک اور زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button