پاکستان
سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد کتنی ہو گئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے
سپریم کورٹ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر جبکہ ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف 31ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد کتنی ہو گئی ہے اس حوالے سے چونکا دینے والے اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرالتوا مقدمات حوالے سے 30جون تک کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ اس تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں جبکہ ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف 31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونیکی منتظر ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ16 سے 30 جون کے درمیان 479 مقدمات دائر ہوئے اور 201 مقدمات نمٹائے گئے ہیں جبکہ ہائی کورٹس احکامات کے خلاف فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔