پاکستان

پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے کی ریاستی کوششوں کوشکست،سہیل وڑائچ دل کی بات زبان پر لے آئے

سینئرصحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں عدالت کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کو شکست کے مترادف ہے

لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے کی ریاستی کوششوں کوشکست،سہیل وڑائچ دل کی بات زبان پر لے آئے۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق سینئرصحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں عدالت کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کو شکست کے مترادف ہے ،انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ کے اندر اس کا کوئی خاص فائدہ ہوگا ہاں سیاسی طور پرجماعت کےطور پربیانیہ بنانے کے لیےفائدہ ہوسکتا ہے ۔ سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو کوئی بھی خدشات لاحق نہیں ہے ۔اگر اتحادی چھوڑ کر پی ٹی ائی میں بھی چلے جاتے تو نمبرنگ مسلم لیگ نون کی ہی زیادہ ہے ۔لیکن اس فیصلے کو باریک بینی سے جانچا جائے تو یہ فیصلہ اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن جو ملک کے اہم ترین ادارے ہیں دونوں کے خلاف ہے۔ ریاستی اداروں نے جو پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی اس کو شکست ہوئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button