پاکستان
پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ، جعلی حکومت کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی: علی امین گنڈا پور کا بڑا دعویٰ
موجودہ مینڈیٹ چور سرکار نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، جعلی حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے، اس لیے بوکھلاہٹ میں احمقانہ بیانات دے رہے ہیں: علی امین گنڈا پور

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) وزیراعلی خیبرپختونخوا (کے پی)علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مقبول جماعت پر پابندی لگانیکا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ موجودہ مینڈیٹ چور سرکار نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، جعلی حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے، اس لیے بوکھلاہٹ میں احمقانہ بیانات دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوروں کی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، مخصوص نشستوں پر فیصلے سے انہیں تکلیف ہو رہی ہے؟