پاکستان

حق حسینؓ سےزندہ رہتا ہےاورباطل داغِ ملامت لےکرمر جاتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازکا یوم عاشور پرپیغام

مریم نواز نے کہا کہ نواسۂ رسولﷺ، جگر گوشۂ بتولؓ، حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام، اہلبیت سے محبت و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حق حسینؓ سے زندہ رہتا ہے اور باطل داغِ ملامت لے کر مر جاتا ہے. یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواسۂ رسولﷺ، جگر گوشۂ بتولؓ، حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام، اہلبیت سے محبت و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ واقعۂ کربلا اسلامی تاریخ کا گراں قدر باب ہے، حق و باطل کا معرکہ روزِ ازل سے برپا ہے، حق کے لیے جینے اور حق کے لیے مرنے والے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حضرت امامِ حسینؓ نے میدانِ کربلا میں جرأت و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی، داستانِ کربلا رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو جرأت و حوصلہ عطاء کرتی رہے گی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ آج غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جار ہی ہے، آج ہمیں حضرت امامِ حسینؓ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button