پاکستان

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال اورلیڈی ایچیسن ہسپتال کا دورہ

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میؤ ہسپتال آئی وارڈ اورلیڈی ایچیسن ہسپتال کی ری ویپمنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

لاہور(کھوج نیوز)  صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میؤ ہسپتال اورلیڈی ایچیسن ہسپتال کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پرمیؤ ہسپتال آئی وارڈ اورلیڈی ایچیسن ہسپتال آؤٹ ڈوربلاک کا دورہ کیا۔وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میؤ ہسپتال آئی وارڈ اورلیڈی ایچیسن ہسپتال کی ری ویپمنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔دونوں سرکاری ہسپتالوں کے ری ویمپ ہونے والے شعبہ جات کو عوام کیلئے جلد کھول دیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر پروفیسر محمد معین، رجسٹرار پروفیسر محمد عمران، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر اسد اسلم خان، ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر فیصل مسعود، ایم ایس لیڈی ایچیسن ڈاکٹر ناصر چوہدری اور دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button