پاکستان
مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ؟
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کی نظرثانی درخواست کو 312 نمبر الاٹ کر کے انتظار میں رکھ دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر نظر ثانی کے لئے مسلم لیگ ن کی درخواست کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے ؟ ایک نیا معاملہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کی نظرثانی درخواست کو رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے 312 نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں یہ نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے جس پر ن لیگ نے سنی اتحاد کونسل کی اپیل کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے دائر درخواست میں سنی اتحادکونسل، حامدرضا اور الیکشن کمیشن سمیت 11 پارٹیوں کو فریق بنایاگیا ہے جب کہ درخواست میں سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرنیکی استدعا کی گئی ہے۔